urdu shayari post 1
مُجھے چُوم کر مُجھے تھام کر...!!
میری شِدّتوں میں قیام کر...!!
اے دِلرُبا، نازُک ادا تُجھ پر فِدا...!!
🙂🖤...اِک شب تو میرے نام کر
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
بات کو سمجھو دوست وہ مات کھائے گا
جو موقع پہ چوکا نہیں دے گا
اور لوگوں پہ یقین اتنا رکھ جتنے کے وہ لائق ہے
ورنہ کس کے ماتھے پہ لکھا ہے کہ وہ دھوکا نہیں دے گا
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
اداس دل کی ویرانیوں میں..
بکھر گئے ہیں گلاب سارے..
یہ میری بستی سے کون گزرا..
نکھر گئے ہیں گلاب سارے..
وہ دور تھا تو حقیقتوں پر..
سراب کا اک گماں سا تھا..
وہ پاس ہے تو گماں ہے کہ.
حقیقتیں ہیں سراب سارے.
.
نجانے کتنی شکایتیں تھیں..
نجانے کتنے گلے تھے ان سے..
جو ان کو دیکھا تو بھول بیٹھے..
جواب سارے ..سوال سارے...🌹🌹🌹
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
نکتہ چیں ہے غم دل اسکو سنائے نہ بنے
کیا بنے بات جہاں بات بنائےنہ بنے
میں بلاتا تو ہوں اسکو مگر اے جذبہ دل
اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے
عشق پر زور نہیں، ہے یہ وه آتش غالب
کہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
میری کوشش ہے کہ میں دل نہ دکھاؤں تیرا
پھر بھی اے دوست! کوئی بات اگر ہو جائے
میں کبھی زندگی کہہ کر نہ پکاروں گا تجھے
زندگی کہتے ہیں اس کو جو بسر ہو جائے ♡
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
یہ مقام بھی آتا ہے رابطوں میں ایک روز۔۔۔۔۔۔
کیا حال ہے تمہارا؟میں ٹھیک ہوں،بات تمام شد!
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
اب کون کہے تم سے ؟
بس ایک محبت ھے
بے نام اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے؟
بے چین طبیعت ھے
گھمبیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
تیرے ھی تصور سے
دلگیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
میں غم کا مصّور ھُوں
تصویر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
اک قید ھے زخموں کی
زنجیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
پائی ھے سزا جس کی
تقصیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
ھاتھوں کی لکیروں میں
تقدیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
تم خوابِ محبت ھو
تعبیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
مالک میں اکیلا ھُوں
جاگیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
ابرو ھیں کماں جیسے
اور تیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
ان عشق صحیفوں کی
تفسیر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
جلوہ ھے محبت کا
تنویر اُداسی ھے
اب کون کہے تم سے ؟
دنیا میں تمہارے بن
ھر چیز اُداسی ھے
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
ﻧﮑﮭﯿﮟ ڈﮬﻮﻧڈﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺗﻤﮭﯿﮟ...
ﮐﺎﺵ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﮨﯽ ﺗﻢ ﮨﻮﺗﮯ...
کیسے کر لیتے ہو_بے رخیاں
دل نہیں دکھتا_تمہارا؟؟
No comments